نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملکی خودمختاری پر روزانہ حملے ہو رہے ہیں: ڈاکٹر قدیر


اسلام آباد (آن لائن/ اے پی اے) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں مرنے والوں کی اکثریت بے گناہ اور معصوم قبائلی ہوتے ہیں‘ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملکی خودمختاری پر روزانہ حملے ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں پختون سٹوڈنٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار دہشتگردی کیخلاف جنگ اور اس کے تعلیم پر اثرات میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہگیلانی اور انکے بیٹوں نے کرپشن کی انتہا کر دی، سیاستدان آمروں سے بھی بدتر ہو گئے۔