مکہ مکرمہ کے اکثر محلے عازمین حج سے آباد


مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ) مکہ مکرمہ کے اکثر محلے عازمین حج سے آباد ہو گئے۔ ہر طرف دنیا کے مختلف علاقوں سے آنے والے ضیوف الرحمن کے قافلے حرم شریف آتے جاتے اور بازاروں سے اپنی ضروریات کا سامان خریدتے یا مقدس شہر مکہ مکرمہ میں تاریخی اور مذہبی مقامات کی زیارت کے لئے نکلتے اور واپس ہوتے نظر آتے ہیں۔