مالی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کئے: وزیراعظم


اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر منظور وٹو، وزیر مملکت امور داخلہ امتیاز صفدر وڑائچ، ارکان صوبائی اسمبلی چودھری حفیظ، شہزاد چیمہ، پی پی ساہیوال کے صدر زکی چودھری، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر جمیل احمد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ منظور وٹو نے وزیراعظم کو پارٹی کے تنظیمی ڈ ھانچے سے متعلق معاملات کے بارے میں آگاہ کیا۔ دیگر ارکان سے ملاقات میں راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کے لئے قابل ذکر فنڈز فراہم کئے ہیں اور اس نے عوام کی فلاح و بہبود کا تہیہ کر رکھا ہے۔