لوڈ شیڈنگ میں تفریق کی شکایت پر چیف ایگزیکٹو نہیں رہے گا: سیکرٹری پانی و بجلی

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی نے بجلی کی بعض تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی حددو میں دیہی علاقوں میں شہروں کی نسبت زیادہ لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے لوڈشیڈنگ میں تفریق کو برداشت نہیں کیا جائے گا، آئندہ تفریق کی کوئی شکایت ملی تو متعلقہ چیف ایگزیکٹو اپنی سیٹ پر نہیں رہے گا، صنعتوں کے ساتھ بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر سختی سے عمل ہونا چاہئے، وصولیوں کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے وزارت پانی وبجلی میں ملک بھر کے ڈسکوز کے سربراہان کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کے دوران جاری کیں۔ جنرل مینجر نیشنل پاور کنٹرول سینٹر مسعود اختر نے بتایا بجلی کے پیداواری یونٹس کو تیل کی فراہمی کے مسائل دور کرنا ہوں گے۔