عالمی امن اور استحکام کیلئے قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنایاجائے: پاکستان


اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے عالمی امن اور استحکام کے لیے قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنایا جائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے سیکورٹی کونسل کو بتایا کہ عالمی امن اور استحکام کیلئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔ ہیگ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے کردار کے بارے میں مباحثے میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت کا دائرہ اختیار افراد پر مقدمہ چلانا ہے نہ کہ ریاستوں پر ۔ مسعود خان نے کہا کہ عالمی عدالت جرائم انصاف کا آخری مرحلہ ہے۔