صدر نے برونائی کے نیوی سربراہ کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا


اسلام آباد (آئی این پی) صدر زرداری نے پاکستان کے دورے پر آئے رائل برونائی نیوی کے سربراہ فرسٹ ایڈمرل داتو سری پہلاوان حاجی عبدالحلیم بن حاجی محمد حنیفہ کوہلال امتیاز (ملٹری) کا ایوارڈ تفویض کیا ہے۔ ایڈمرل عبدالحلیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت سے کمانڈر رائل برونائی نیوی نے ملاقات بھی کی جس میں دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عبدالحلیم بن حاجی محمد حنیفہ نے نیول ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ سے ملاقات کی۔