شمالی وزیرستان میں آپریشن سے ملک نئی مصیبت میں پھنس جائے گا: حافظ سعید


اسلام آباد (ثناءنیوز) جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے خطرناک نتائج مرتب ہوں گے اور پورا ملک ایک نئی مصیبت میں پھنس جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن سے مجھے شدید خطرات نظر آ رہے ہیں۔ میں حکمرانوں کو آگاہ کرتا ہوں کہ اس آپریشن کے بارے میں سوچا بھی نہ جائے کیونکہ اس کا ردعمل اتنا شدید ہو گا کہ پورے ملک میں ایک مصیبت آ جائے گی۔ حافظ سعید نے خیال ظاہر کیا کہ یہ سارا منصوبہ امریکہ کا ہے اور اس کی اس خفیہ سازش کو سمجھنا چاہیے اس وقت ساری ذمہ داری پاک فوج کے سربراہ کی ہے کہ وہ پورے پاکستان کے دفاع کا فیصلہ کریں۔