شعیب سڈل کمشن اپنی مدت پوری کر چکا‘ اس کی کوئی بھی کارروائی غیر آئینی و قانونی ہو گی، زاہد بخاری کا خط


اسلام آباد (آن لائن) ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری ایڈووکیٹ نے سڈل کمشن کو خط میں کہا ہے کہ کمشن کی مدت پانچ اکتوبر کو مکمل ہو چکی‘ کمشن کی طرف سے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت اور سڈل کمشن کی تشکیل کیخلاف ملک ریاض حسین کی نظرثانی کی درخواست عدالت عظمیٰ نے 6 نومبر تک ملتوی کر رکھی ہے لہٰذا مذکورہ کمشن کی طرف سے کسی بھی قسم کی کارروائی غیر قانونی و غیر آئینی ہو گی۔