سندھ پولیس کے 40 سے زائد رینکرز ایس پیز کو پی ایس پی میں شامل کرنے کیلئے کمیٹی کی سفارش


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے سندھ پولیس کے گریڈ 18 کے 40 سے زائد رینکرز ایس پیز پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) میں شامل کرنے کی سفارش کردی، سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری کے بعد مذکورہ افسران کی پی ایس پی میں شمولیت کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے۔