سربیا کا پاکستان میں سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ دفاعی سامان فروخت کرنے کی پیشکش


اسلام آباد (اے پی اے ) سربیا نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو دفاعی ساز و سامان دینے اور ترجیحی تجارت کا معاہدہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع نوید قمر نے سربیا کا دورہ کیا اور سربیا کے حکام سے مختلف امور پر بات چیت کی۔