جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ بنتا دکھائی نہیں دیتا: دوست کھوسہ

رحےم ےار خان (بیورو رپورٹ) مصنوعی لیڈر آنے والے وقتوں مےں کامیاب نہیں ہونگے۔ ان خےالات کا اظہار سابق وزیر اعلی دوست محمد کھوسہ نے مسلم لیگ کے رہنما سید اظہر حسین بخاری کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ کوٹ ریاض میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکمرانوں کی موجودگی میں جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ بنتا دکھائی نہےں دیتا۔ جنوبی پنجاب کو صوبہ بننا چاہئے۔ پاکستان کی 65 سالہ تاریخ میں جنوبی پنجاب صوبہ کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی ہے کہ لاہور مےں 72 ارب روپے کا بجٹ منصوبوں پر خرچ کیا جا رہا ہے جبکہ جنوبی پنجاب کا بجٹ اس سے کہےں کم ہے۔ مسلم لیگ (ن) کسی کی جاگیر نہیںآمریت کے دور میں جو کردار میرے والد کا ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ چند عناصر جو پارٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ہم پارٹی مےں رہ کر ان کا مقابلہ کریں گے۔ عمران خان کو جو غیبی مدد مل رہی تھی اس کے بند ہونے سے عمران خان کے غبارے سے ہوا بھی نکل گئی۔ ملالہ پر حملہ ان عناصر کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو تعلیم کے خلاف ہیں۔ اس کی مذمت کرتا ہوں اور حکومت اور عسکری سربراہان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس طرح کے عناصر کا قلع قمع کیا جائے، لیگی رہنما مخدوم سیدکامران حیدر بھی موجود تھے۔