بھارتی گلوکارہ اور سنگاپور کے 32 سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب کی یاترا


ننکانہ صاحب (نامہ نگار) بھارتی گلوگارہ راجیش وری اور سنگاپور سے 32 سکھ یاتریوں نے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کی ےاترا کی اور متھا ٹیکی کی رسم ادا کی، بھارتی گلوکارہ کے ہمراہ ان کے والد چتلو لونگا اور والدہ ممتا بھی تھی۔ اس موقع پر بھارتی گلوگارہ راجیش وری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مجھے جو محبت اور پیار ملا ہے میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ پاکستان اور بھارت ہمسایہ ممالک ہیں جن کے درمیان خوشگوار تعلقات ہونے چاہئیں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کے لئے دونوں ملکوں کے فنکاروں کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔