بھارتی میوزیم سے 5 ارب روپے کے نوادرات چوری


نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں واقع ریورائل میوزیم سے چوروں نے 5 ارب روپے مالیت کے قیمتی نوادرات چوری کر لئے۔ نامعلوم چور میوزیم کے سکیورٹی گارڈ کو قتل کرکے مقامی قلعہ کے ساتھ واقع میوزیم کے اندر موجود قیمتی نوادرات کے شیشے توڑ کر لے اڑے۔