ایف بی آر کے متعدد افسروں کا تبادلہ


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے متعدد افسروں کا تبادلہ کردیا۔ منور احمد خان کو ایم سی سی لاہور میں سپرنٹنڈنٹ‘عمران احمد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔ محمد یعقوب ملک کو آئی آر او انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو میں تعینات کردیا گیا۔ کسٹمز کے گریڈ 20 کے افسر محمد طاہر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔