ایران کا پاکستان اور بھارت کو گیس منصوبے کے معاملات حل کرنے کا مشورہ


نئی دہلی / حیدرآباد (آئی این پی) ایران نے پاکستان اور بھارت کو گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق مسائل حل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی حدود میں اس منصوبے کو رواں سال کے آخر تک مکمل کرنے کےلئے پرعزم ہے ۔ ایران کے نائب صدر محمد جواد محمدی زادہ نے بھارتی شہر حیدرآباد میں ایرانی قونصلیٹ میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ گیس پائپ لائن کو ایرانی سرحد تک لانے کا کام اس سال کے آخرتک مکمل کرلیں گے۔ پائپ لائن پاکستان کی سرزمین سے گزرکر بھارت تک پہنچے گی۔