اُبلے ہوئے یا کلورین ملے پانی سے نیگلیریا سے بچا جا سکتا ہے: ماہرین


کراچی (ثناءنیوز) برڈ فلو اور ڈینگی بخار کے بعد دماغی انفیکشن کا باعث بننے والے امیبا ’نیگلیریا فاو¿لیری‘ نے تمام لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ناک کے راستے دماغ میں داخل ہونے والے اس امیبا سے بچا جا سکتا ہے۔ یہ بات آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (اے کے یو ایچ) کی جانب سے منعقدہ صحت کی آگاہی کے ایک پروگرام میں ماہرین نے بتائی۔ نیگلیریا تازہ اور گرم پانی کی جھیلوں میں پایا جاتا ہے غوطہ لگانے سے پر ہیز کیا جائے ۔