القاعدہ کی معاونت : امریکہ نے دو ایرانی شہریوں کے سر کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر مقرر کر دی

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے القاعدہ کی مالی معاونت کرنے کے الزام میں دو ایرانی شہریوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں افراد کے سر کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔