افغانستان: امریکی سکیورٹی کمپنی کے اہلکاروں کی شراب میں دھت ویڈیو جاری


کابل + واشنگٹن (این ا ین آئی) افغانستان میں امریکی حکومت کے لئے کام کرنے والی ایک پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے اہلکاروں کی سکیورٹی منیجر میڈیکل آفیسر کے ہمراہ ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں ان کو شراب پیتے، نشہ اور ریسلنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ امریکی نیوز چینل کے مطابق پوسٹ کی جانے والی یہ ویڈیو مبینہ طور پر امریکی دفاعی کنٹریکٹر جارج سائنٹفک کے سنٹر پر بنائی گئی تھی ،یہ سنٹر کابل میں ہے۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسی پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے سابق اہلکار جونز کا کہنا تھا کہ اس رات طالبان کی طرف سے اگر کوئی بھی حملہ ہوتا تو یہ اہلکار جوابی کارروائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔ بلیک واٹر کی طرز پر کام کرنے والی اس سکیورٹی کمپنی کے مالک جارج سائنٹفک کا تعلق امریکی ریاست ورجینیا سے ہے اور وہ اب تک حکومت کے ساتھ معاہدوں کی صورت میں ایک ارب ڈالر وصول کرچکے ہیں۔