احتساب بل کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے بنایا گیا: اعجازالحق


بہاول پور (نامہ نگار) مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ اعجازالحق نے کہا کہ احتساب بل کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے بنایا گیا ہے اس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی رسوائی ہو گی احتساب لاتفریق کیا جائے اور اسکے لئے جوڈیشل اکاﺅنٹیبلٹی بیورو بنایا جائے جو تمام کرپٹ عناصر چاہے اسکا تعلق کسی بھی محکمہ سے ہو کا احتساب کریں ملالہ یوسف زئی حملہ میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہو سکتی ہیں ملالہ یوسف زئی حملہ کی عدلیہ جوڈیشل انکوائری کرائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب بہاول پورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اعجازالحق نے کہاکہ کرپشن میں پاکستان 16 نمبر سے 4 نمبر پر آ چکا ہے احتساب بل کے ذریعے کرپٹ عناصر اور کرپشن کو قانونی تحفظ دیا جا رہا ہے۔