یو سی 73 گوالمنڈی کے چیئر مین کا ٹکٹ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر عارف قریشی کا دیا جائے: محمد صفدر

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) UC73 گوالمنڈی لاہور کے عہدیداران نے ایک اجلاس میں پارٹی کی ہائی کمان سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر عارف قریشی کو یو سی 73 کے چیئر مین کا ٹکٹ دیا جائے۔ اجلاس میں اہل علاقہ کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے معزز اراکین حافظ منیر، ارشاد احمد، چودھری ظفر اور دیگر نے شرکت کی۔