گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سلامت پورہ میں ڈینگی سیمینار کا انعقاد

لاہور(وقا ئع نگار خصوصی)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سلامت پورہ میں گزشتہ روز ڈینگی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی وحید گل تھے۔ سیمینار سے خطاب میںانہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پرنسپل ڈاکٹر شگفتہ بانو، اساتذہ اور طالبات کی کاوشوں کو سراہانیز ڈینگی آگہی مہم میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سلامت پورہ کی طرف سے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو شاباش دی۔