میاں محمد عمر اور میاں سعید کا دو روزہ عرس آج شروع ہو گا

لاہور (پ ر) میاںمحمد عمر اور میاں سعید احمد کے 21 ویں2 روزہ عرس کی تقریبات سجادہ نشین پیر میاں قلب سلیم کی زیر صدارت سلیم آباد میں  نماز فجر کے بعد آج19 نومر منگل کو شروع ہو گئیں۔ اور 20 نومبر تک جاری رہیں گی۔ پہلے روز غسل دیا جائے گا۔ خواتین کیلئے خصوصی بیان اور آخری روز پیر میاں قلب سلیم خطاب کریں گے۔