ملک دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر رہی ہیں، امن وامان کیلئے ہر قدم اٹھایا جائیگا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ واقعہ راولپنڈی میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی س سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ راولپنڈی کے حقائق سامنے لانے کیلئے اعلیٰ سطح کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جواپنی رپورٹ 7 دن میں وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر رہی ہے، حکومت امن وامان کو قائم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف پہلے بھی اپنے خطاب میں کہہ چکے ہیںکہ انہوں نے سابق جنرل (ر) پرویز مشرف کو معاف کر دیا ہے، ان کی مشرف سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے، لیکن ملک کا آئین کا توڑنے ا ور ججز کو پابند سلاسل کرنے کے حوالے سے کارروائی کی جائے گی۔