مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کیلئے جج لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے نہ لئے جائیں: منظور علی گیلانی

لاہور (خصوصی رپورٹر) استقلال پارٹی کے سربراہ سید منظور علی گیلانی نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی بجا ہے تاہم اس میں لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شامل نہیں ہونے چاہئیں وگرنہ الزام آئے گا کہ ایک اردو سپیکنگ کے خلاف پنجاب نے تعصب کیا۔ وہ گزشتہ روز پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کے حوالے سے خصوصی عدالت کے قیام کے چیف جسٹس پاکستان کے فیصلے پر تبصرہ کر رہے تھے۔