مسلم لیگ (ن) اپنی مقبولیت کھو رہی ہے: فرخ جاوید مون

اہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بیڈ گورننس کی وجہ سے مقبولیت کھو چکی ہے اور دہشت گردی‘ بدعنوانی‘ مہنگائی سے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے  مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی ناقص پالیسیوں کی نشاندہی کرکے اپنا جمہوری فرض ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔