لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں طالبات کے لئے آن لائن تربیتی پروگرام ’’ایگی‘‘ کی لانچنگ تقریب آج ہوگی

لاہور ( لیڈی رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں طالبات کیلئے آن لائن تربیتی پروگرام ’’ ایگی‘‘کی لانچنگ تقریب آج منعقد ہوگی برطانیہ کی واروک یونیورسٹی کے اشتراک سے لانچ ہونے والے پروگرام کے تحت13سے 18سال کی طالبات برطانوی یونیورسٹی کی مخصوص ویب سائٹ تک رسائی حاصل کریں گی اور 32ممالک میں اس پروگرام سے وابستہ اڑھائی ہزار ارکان کی تعلیم میںپیش رفت ملاحظہ کر سکیں گی۔ تقریب میں دونوں یونیورسٹیوں سے حکام شرکت کریں گے۔