فاطمہ جناح کالج چونا منڈی برائے خواتین کی اساتذہ ار طالبات کا گنگا رام ہسپتال کا دورہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)فاطمہ جناح کالج چونامنڈی برائے خواتین کی اساتذہ اور طالبات نے گنگا رام ہسپتال کے ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا ۔ دورے کا مقصد طالبات میں موذی مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور عملی طور پر اس کے مہلک اثرات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ اساتذہ وطالبات نے ڈینگی وارڈ میں زیر علاج مریضوںکی عیادت کی اور ڈینگی سے بچائو کے لیے مزید معلومات فراہم کیں۔