غیر معیاری طباعت اور ناقص جلدوں کی حامل کتابوں کو قبول نہیں کیا جائے گا چیئر مین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیئر مین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نواز علی نے گزشتہ روز پی ایم آئی یو گودام کا اچانک دورہ کیا اور پبلشروں کی جانب سے دی جانے والی کتابوں کا موقع پر معائنہ کیا جیکٹ 4Aسمیت کتابوں کی ناقص پرنٹنگ اور بائنڈنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غیر معیاری طباعت اور جلدوں کی حامل خراب کتابوں کی فوری واپسی کا حکم دیا اور کہا کہ آئندہ اس قسم کی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔