عوام کو پارکس میں ڈینگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائیگا: میاں شکیل احمد

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے کہا ہے کہ عوام کو پارکس میں ڈینگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے گا، مسلم ٹائون ، گارڈن ٹائون اور ٹائون شپ میں پارکس کے اچانک دورہ کرتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈینگی مکائو مہم کے تحت تمام پارکس اور گرین بیلٹس میں صفائی  اور پانی والی جگہوں کو خشک رکھنے کے انتظامات جاری ہیں۔  ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی میاں شکیل احمد نے مسلم ٹائون میں ایوبیہ مارکیٹ پارک، گارڈن ٹائون میں ابوبکر بلاک پارک اور احمد بلاک پارک ، ٹائون شپ چرچ پارک کا اچانک دورہ کیا اور ڈینگی مکائو مہم کے تحت حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ۔