سانحہ راولپنڈی کھلی جارحیت اور ملکی سالمیت پر حملہ ہے، مولانا میاں محمد اجمل قادری

لاہور (پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا میاں محمد اجمل قادری نے جمعیت علماء اسلام کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ راولپنڈی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کھلی دہشت گردی اور ملکی سالمیت و وحدت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کے لئے قاتلوں کی فوری گرفتاری ضروری ہے۔