زاہد حسین کمبوہ اور خالد حسین کو یونین کونسل 69کے چیئر مین و وائس چیئر مین کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ

لاہور (پ ر) گنج بخش گروپ مسلم لیگ (ن) کمبوہ ایسوسی ایشن کمبوہ کالونی سمن آباد کا ایک اجلاس گزشتہ روز چودھری لیاقت کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں زاہد حسین کمبوہ، خالد محمود کمبوہ، ریاض گجر، چودھری اشفاق، ملک ہیرا، اکرم گجر، یوسف گوگا، پرویز گجر، غلام مصطفی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ قرار داد کے ذریعے بلدیاتی انتخاب میں یونین کونسل 69کے چیئر مین و وائس چیئر مین کے لئے چودھری زاہد حسین کمبوہ اور خالد کمبوہ کو نامزد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے انہیں پارٹی ٹکٹ دینے کا پرزور مطالبہ کیا۔