دو مرتبہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین توڑنے والا شخص کسی رعایت کا مستحق نہیں ہو سکتا: حنا پرویز بٹ

لاہور(  لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رہنما ء و ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ  ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے جنرل(ر)پرویزمشرف کے خلاف کاروائی ناگزیر ہے اور اس کیلئے وزیر اعظم کا پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل6کے تحت کاروائی کا اعلان خوش آئند ہے۔دومرتبہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین توڑنے والا شخص کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں ہو سکتا۔