داروغہ والا میں ٹائروں کو بطور ایندھن استعمال کرنے والی ملوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہورڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے داروغہ والہ کے علا قہ میں فضائی آلو دگی کی مسلسل شکایات اور وہاں کے رہا ئشیوں کی نشاندہی پر سٹیل ملوں میں ٹا ئروں کو جلا کر بطور ایندھن استعمال کرنے پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کریک  ڈا ئون کر نے کا اعلان کیا ہے۔ڈی سی او آفس کے نادر ہال میں داروغہ والہ بند روڈ کے رہا ئشیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے ان کو یقین دلا یا کہ داروغہ والہ کے رہا ئشیوں کی صحت پر کو ئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا اور ما حول کو آلو دہ کر نے اور لو گوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر نے والی فیکٹریوں کے خلاف آج سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔  علاوہ ازیں ڈسڑکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی  کاایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔  ڈی او( لیبر) نے فیکٹریوں میں مزدوروں کے حوالے سے بتایا اور ان کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی ہیلتھ، ایجوکیشن،  میرج اور ڈیتھ گرانٹ کی سہولیات کے متعلق بتایا۔ ڈی سی او لاہور نے سوشل سکیورٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ بھٹہ مزدوروں کے سوشل سکیورٹی کارڈز فوری طور پر بنائیں جائیں۔