جامعہ اشرفیہ میں سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے تعزیتی اجلاس

لاہور (پ ر) سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا محمد عبید اللہ کی زیر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، مولانا محمد اکرم کشمیری، مولانا  محمد یوسف خان، مولانا زبیر حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی سمیت دیگر علماء و اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں راولپنڈی واقعہ پر شدید غم و افسوس کا اظہارکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی سازش اور حکومت و انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار اور سازش کو بے نقاب کرے۔