تاج کمپنی چوک میں سیوریج کے ناقص نظام کے باعث علاقہ جوہڑ میں تبدیل

لاہور (خبر نگار) منشی ہسپتال افضال کاردار پارک تاج کمپنی چوک میں سیوریج کے ناقص نظام کے باعث پچھلے دو سال سے گٹر بند ہونے کے باعث علاقہ گندے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ سڑک پر پانی جمع رہتا ہے جس کے باعث سڑک ٹوٹ چکی ہے اور جگہ جگہ سڑک میں گڑھے پڑ چکے ہیں جو مختلف حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔ گندے پانی کے باعث ڈینگی پیدا ہونے کے ساتھ علاقے میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ علاقے کے لوگوں کا یہاں سے گزرنا محال ہو چکا ہے۔ الیکشن جیتنے والے ایم این اے اور ایم پی اے یہاں کا راستہ بھول گئے ہیں۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام اور بلال یٰسین (ایم این اے) سے اپیل کی ہے کہ ان سنگین مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں۔