بنوں: گرلز کالج کے قریب چھپایا گیا 10کلو کا بم برآمد

بنوں (نوائے وقت نیوز) بنوں میں پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر گرلز انٹر کالج کے قریب چھپایا گیا 10کلو وزنی بم برآمد کر لیا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ سکواڈ کے مطابق بم دیسی ساختہ تھا جس میں نٹ بولٹ استعمال کئے گئے، بم کے پھٹنے پر وسیع تباہی پھیل سکتی تھی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
بنوں بم