چیو نگم سے بنا ئے گئے دلکش پو رٹریٹس

کیو (نوائے وقت نیوز) چیو نگم سے غبا رے تو سب نے پھلا ئے ہونگے تاہم یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک فنکا رہ صوفیہ نے چیو نگم سے مشہور شخصیات کے پورٹریٹ تیار کرلئے ہیں۔ ان پو رٹریٹس کی تیاری کرتے ہوئے 22سالہ صوفیہ نے مختلف رنگوں کی1ہزار چبائی ہوئی چیونگ گمز کو کینوس پر اپنی انگلیوں کی مدد سے چپکاتے ہوئے دیدہ زیب پورٹریٹس بنائے ہیں۔سینکڑوں چبائی ہوئی ببل گمز کے ٹکڑوں سے تیار کئے جانے والے یہ پورٹرٹیس آج کل مصوری سے لگاو¿ رکھنے والے افراد کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے ہیں۔