مسلم لیگ (ن) پارلیمانی بورڈ کا اعلان دس روز میں ہو گا، نوازشریف سربراہ ہیں: اقبال جھگڑا

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اعلان آئندہ دس روز میں کر دیا جائے گا، نوازشریف بورڈ کے سربراہ ہوں گے۔ سیکرٹری جنرل (ن) لیگ اقبال ظفر جھگڑا نے نجی ٹی وی کو بتایا پارلیمانی بورڈ چیئرمین اور سیکرٹری سمیت 22 ارکان پر مشتمل ہو گا۔