متحدہ مظلوم بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے90 فیصد جرائم میں ملوث ہے: آفاق احمد

کراچی (این این آئی) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے متحدہ کے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کو ڈھونگ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال حکومت کے مزے لینے والے لوٹ مار پر پردہ ڈالنے اور انتخابات سے قبل مظلوم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں نوے فیصد جرائم میں متحدہ خود ملوث ہے۔