غیر قانونی طور پرایران جانے والے39 پاکستانی گرفتار، پاکستان کے حوالے

چاغی (آئی این پی) ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طو رپر ایران میں داخل ہونے والے 39 پاکستانیوں کو گرفتار کر کے تفتان بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔ ستار کاشانی میں ایرانی فورسز نے کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کر کے ایران داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 39 پاکستانیوں کو تحویل میں لے لیا۔