صدر آزاد و جموں کشمیر کی سردار عبدالقیوم سے ملاقات او آئی سی اور کشمیر رابطہ گروپ پر پیشرفت سے آگاہ کیا

راولپنڈی (ثناءنیوز) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے گزشتہ روز مجاہد منزل میں سردار عبدالقیوم خان سے ملاقات کی اور ان کی مزاج پرسی کی اور اپنے حالیہ دورہ مصر اور یو اے ای کے علاوہ او آئی سی سربراہ کانفرنس اور او آئی سی جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاسوں میں شرکت اور مسئلہ کشمیر پر ہونے والی تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے انہیں بتایا مسلم اُمہ خصوصاً عرب ممالک، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور دیگر میں مسئلہ کشمیر پر حمایت بڑھی ہے اور بھارت کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کر رہے ہیں۔