سکاٹ لینڈ: نئے ڈاکٹروں اور نرسوں کی پریکٹس کیلئے روبوٹک مریض تیار

گلاسگو (نوائے وقت نیوز) سکاٹ لینڈ کے کئی ہسپتالوں میں نئے ڈاکٹرز اورنرسز کی پریکٹس کیلئے مصنوعی رو بوٹک مریض بنا لئے گئے ہیں جن پر یہ افراد آپریشن اور دیگر طبی امداد کی پریکٹس کرسکیں گے۔ ان روبوٹک مریضوں میں سانس لینے، بولنے اور انکے مصنوعی دل میں دھڑکن کی صلاحیت بھی موجود ہے ۔