سعودی عرب میں بسنت منائی گئی

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں بسنت منائی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بسنت منائی گئی جس میں پاکستانیوں نے جی بھر کے پتنگیں اڑائیں۔ اس موقع پر ان کا جوش و خروش دیدنی تھا اور وہ بھنگڑے ڈالتے رہے۔