تھائی لینڈ کے جوڑے نے سمندر کی گہرائی میں شادی رچائی

بینکاک (نوئاے وقت نیوز) تھائی لینڈ کے جوڑے نے شادی کو یادگار بنانے کیلئے سمندر کی گہرائی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔دولہا دلہن غوطہ خوری کے لباس پہنے بارہ میٹر گہرائی میں گئے جہاں شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔ اس تقریب کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا۔ تھائی لینڈ کا جنوبی شہر ٹرینگ زیر آب شادیوں کیلئے شہرت رکھتا ہے۔