بھارت: میلہ کے موقع پر خیموں میں آتشزدگی‘ پجاری سمیت متعدد افراد ہلاک

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں کھمبھ میلہ کے موقع پر خیموں میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہندو پجاری سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا میلہ کے موقع پر آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اترپردیش میں میلہ کے منتظم آراس راٹھور نے بتایا ایک خیمے میں پجاری کھانا پکا رہے تھے خیمے نے آگ پکڑ لی۔ اور آگ تیزی سے پھیل گئی۔ انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ آتشزدگی میں 20 خیمے جل کر راکھ ہو گئے ۔