برقی توانائی سے چلنے والادنیا کا سب سے کم وزن سکیٹ بورڈ

نیویارک (نوائے وقت نیوز) سکیٹنگ کے شوقین افراد کیلئے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے یونیورسٹی طلبا نے برقی توانائی سے چلنے والا سب سے کم وزن سکیٹ بورڈ تیار کر لیا ہے۔ سادہ اور مختصر ڈیزائن کا حامل برقی مو ٹر سے چلنے والا یہ سکیٹ بو رڈ20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دو ڑنے کی صلا حیت رکھتاہے اور ایک چارج میں تقریباً 6میل کا سفر طے کر سکتا ہے۔