برطانیہ:10 دنوں میں آدھی دنیا کا سفر ، مہم جوﺅں کا عالمی ریکارڈ

لندن (نوائے وقت نیوز) برطانوی مہم جوو¿ں نے گاڑی میں آدھی دنیا کا سفرساڑھے دس روز میں مکمل کر تے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ عالمی کارنامہ سر انجام دینے کیلئے 53سالہ فلپ ینگ اور50سالہ پال بروس نے جنوبی افریقی شہر کیپ ٹاو¿ن سے لےکر لندن تک 10ہزار3سو میل کا راستہ 10روز اور 13گھنٹوں میں مکمل کیاجبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2010ءمیں 13 دنوں میں قائم کیا گیا تھا۔