برطانوی ارکان کا پارلیمنٹ کی حدود میں ذہنی امراض کے علاج کا کلینک قائم کرنے کا مطالبہ

لندن (اے پی پی) برطانوی ارکان پارلیمنٹ میں دماغی امراض کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر ارکان نے پارلیمنٹ کو مجبور کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی حدود میں ذہنی امراض کے علاج کا کلینک قائم کرے جہاں ارکان کا علاج ہو سکے۔ اس مقصد کے لئے سالانہ 25 ہزار پاﺅنڈ کا بجٹ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔