ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے گناہوں میں شریک ہیں: ساجد میر


لاہور (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں ایک دوسرے کے گناہوں میں شریک رہے ہیں۔ اقتدار کے آخری دنوں میں حکومت کا ساتھ چھوڑنے سے ایم کیو ایم اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ مفادات کی سیاست نے ملک میں منافقت کو فروغ دیا ہے۔ عوام لوٹ مار کرنے اور انہیں کندھا دینے والوں کو جانتے ہیں اور الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ان سے حساب لیں گے۔
ساجد میر