امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں، بھارت ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا: بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے ایران پرامریکی پابندیاں غیرقانونی ہیں۔انہوں نے کہا امریکہ کی طرف سے ایران پر عائد کی گئی یکطرفہ پابندیاں کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں۔ ایران پرامریکی پابندیاں غیرقانونی ہیں۔ بھارت ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔